سری لنکا کی شاندار میزبانی کے لئے تیار ہیں، محمد حفیظ

لاہور: پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ لاہور میں سری لنکا کی شاندار میزبانی کے لئے تیار ہیں۔
آل رائونڈر محمد حفیظ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کے میچ کے لئے ہم سب بہت پر جوش ہیں، سری لنکا کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں اور شاندار میزبانی کے لیے تیار ہیں۔
Heartiest welcome to @OfficialSLC to Pakistan , lovely ppl & friends forever ???, Pakistan is ready to host U all with warm hospitality as always
ADVERTISEMENT
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) October 28, 2017
ادھر سری لنکا کی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان تھسارا پریرا نے کہا ہے کہ وہ تیسرے ٹی 20 کے لیے لاہور جانا پسند کریں گے۔ ابوظہبی میں دوسرے ٹی 20 میں پاکستان سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان تھسارا پریرا نے کہا کہ آئی لینڈرز بہت کم اسکور بناسکے تاہم لڑکوں نے کم اسکور کا دفاع کرنے میں بہت محنت کی اور بالرز نے بہت اچھی بولنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دیدی
لاہور میں کھیلنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سری لنکن کپتان تھسارا پریرا نے مزید کہا کہ پہلے بھی ورلڈ الیون کے ساتھ لاہور آیا تھا اور دوبارہ دورہ کرنا بھی پسند کروں گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 29 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔