گول مال اگین؛ مداح کی اجے دیوگن پر مقدمہ کرنے کی دھمکی

ممبئی: حال ہی میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’’گول مال اگین‘‘ دیکھنے کے بعد ایک مداح نے اداکاراجے دیوگن اور ہدایت کارروہت شیٹھی پر مقدمہ کرنے کی دھمکی دے دی۔
نامور بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن حقیقی زندگی میں کافی سنجیدہ مزاج ہیں، مختلف تقریبات میں انہیں بہت کم کھل کر ہنستے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اپنی شخصیت کے پیش نظر اجے دیوگن فلموں میں بھی زیادہ تر سنجیدہ کردار ہی ادا کرتے ہیں۔ لیکن اس کایہ مطلب نہیں کہ وہ کوئی اور کردار ادا نہیں کرسکتے اس کی سب سے بڑی مثال حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’گول مال اگین‘‘ہے جس میں اجے دیوگن کی مزاحیہ اداکاری کو شائقین کی جانب سے بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی ہے اور فلم باکس آفس پر کمال دکھانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔