خاتون اینکر نے لائیو شو کے دوران غصے میں اپنے بال کاٹ ڈالے

قاہرہ: مصر میں ایک خاتون میزبان نے لائیو ٹی وی شو کے دوران غصے میں اپنے بال کاٹ دیے۔
عرب میڈیا کے مطابق مصر کی معروف خاتون اینکر منال خالد اپنے لائیو ٹی وی شو کے دوران دہشت گردوں کے ایک حملے میں 16 مصری فوجیوں کی ہلاکت پر رد عمل کا اظہار کررہی تھیں لیکن وہ بات کرتے کرتے اس قدر جذباتی ہوگئیں کہ انہوں نے غصے میں آکر اپنے ہی بال کاٹ ڈالے۔

منال خالد نے کہا کہ وہ ملک و قوم کی خاطر جانیں دینے والوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتیں اور جب تک فوجیوں کے قاتل پکڑے نہیں جاتے یا اپنے انجام تک نہیں پہنچ جاتے وہ بال لمبے نہیں