المصطفیٰ ٹرسٹ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام کل ایک پروقار تقریب بسلسلہ تقسیم تحائف منعقد ہو گی

جہلم(عبدالغفور بٹ )ترجمان ٹرسٹ،انصار ہاشمی کے مطابق المصطفیٰ ٹرسٹ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام آج مورخہ 4نومبر بروز ہفتہ سہہ پہر 3بجے تا5بجے بمقام یوکے میرج ہال دینہ میں ایک پروقار تقریب بسلسلہ تقسیم تحائف کا انعقاد کیا جارہا ہے۔جس میں ڈی جی اوقاف آزادکشمیرحافظ نیاز احمد چودھری،مقامی ایم پی اے مہر محمد فیاض اورچیئرمین بلدیہ دینہ کے علاوہ المصطفیٰ ٹرسٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدر منیر احمد فیصل برطانیہ سے خصوصی طور پر اس تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچے ہیں۔اس موقع پر معذور افراد میں وہیل چیئرز،یتیم بچوں میں تحائف اور المصطفیٰ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ(ATI) سے ڈپلومہ لینے والی طالبات میں سلائی مشینیں اور سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے جائیں گے۔