جہلم پولیس کی کاروائیاں ملزمان گرفتار مقدمات درج

جہلم(عبدالغفور بٹ)عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکی ہدایت پرانسپکٹر ملک آصف SHOتھانہ سٹی،ASIطارق محمود نے عوامی شکایت پر جاد ہ بس سٹاپ جبرا اڈہ پرچی کے نام پر فی بس 120روپے اور ویگن 100روپے بھتہ لیتے ہوئے ذیشان احمد ولد محمد امتیاز قوم راجپوت سکنہ بھلوال غربی سرائے عالمگیر گیر ، ساجد محمود ولد جہاں خان قوم گجر سکنہ بد ر تحصیل جہلم کورنگے ہاتھوں گرفتار کیا جنہوں نے بتایا کہ ان کو حافظ ارشد اور ملک اظہر سکنائے جہلم نے یہاں کھڑا کیا ہے شیرا نامی چیکر نے ہمیں پرچیوں کی بکیں فراہم کرتا ہے ،انسپکٹر غلام عباس شاہ SHOتھانہ صدر ،جاوید کیانی انچارج کالا گجراں ،غلام مجتبی ASIنے جادہ چونگی پر جبرا اڈہ فیس کی شکل میں پر چی بھتہ وصول کرنے پر مسمیان خورشید احمد ولد محمد تاج قوم جٹ سکنہ تین پورہ ،مسلم خان ولد اسلم سکنہ بوڑھا جنگل کو پرچیوں پر بھتہ خوری کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جنہوں نے بتا یا کہ انھیں حافظ ارشد ،ملک اظہر نے یہاں ملازم رکھا ہے اور شیرا نامی چیکر پرچیاں فراہم کرتا ہے، انسپکٹر ملک ساجد حسین SHOتھانہ دینہ،نذر محمد SI،بسوں سے 170اور چھوٹی گاڑیوں سے 130روپے اڈہ فیس کی شکل مینں جبرا بھتہ وصول کرتے ہوئے ظفر محمود ولد احمد خان سکنہ تتروٹ ڈومیلی ،بلا ل صابرولد صابرحسین ڈومیلی محلہ ،محمد رضوان ولد محمد خلیل سکنہ پنڈ جاٹہ نوید احمد ولد محمد شفیق ،سرفراز احمد ولد محمد فاضل ، شبیر احمد ولد محمدصابر،سکنائے تین پورہ، محمد عدنان ولد محمد لطیف سکنہ پنڈ جاٹہ ، محمد حسن ولد شوکت جاوید سکنہ ہڈالی ، زبیر حسین ولد محمد صابر سکنہ دینہ رنگے ہاتھوں گرفتا ر کر لیا جنہوں نے بتایا کہ چوہدری آصف سکنہ پنڈ جاٹہ اور مینجر ماسٹر اقبال سکنہ بڑاگراں نے ہمیں یہاں ملازم رکھا ہے جملہ ملزمان بالا کے خلاف بجرائم420-468-471-384،مقدمات درج کرلیے گیے تفتیش میں مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔انسپکٹر طارق بن عزیزSHOتھانہ منگلا کینٹ ،محمد نصیر SI،اظہر اقبال ASI،شاہد محمود ولد ظفر حسین قوم جٹ سکنہ میرا سے 1140گرام چرس اور جاوید اقبال ولد عبدالحمید قوم اعوان سکنہ کوٹھا تحصیل دینہ سے 1220گرام چرس برآمد کر کے مقدمات بجرائم 9C/CNSA تھانہ منگلاکینٹ درج کر کے ملزمان کو گرفتا ر کرلیا۔محمد غفار SIالطاف حسین ASIتھانہ سوہاوہ نے ذیشان ولد ادریس سکنہ بالمقابل THQسوہاوہ ہسپتال سے 10لیٹر شراب،عادل سلیم ولد محمد سلیم سکنہ وارڈ نمبر7سوہاوہ سے8لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج اور ملزمان گرفتار کر لیے۔شہباز احمد SIتھانہ جلالپور شریف نے ثقلین ریاض ولد محمد ریاض سکنہ پننوال سے 30بور پسٹل معہ 2گولیاں،صداقت علی ASIتھانہ چوٹالہ نے محمد وسیم ولد محمد اسلم قوم اعوان سکنہ کڑی سے پسٹل 30بور معہ 2گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر کے ملزم گرفتا ر کرلیا۔