جہلم کی عوام کو ان کا بنیادی حق پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،مرزا راشد جرال

جہلم(محمداشتیاق پال)جہلم کی عوام کو ان کا بنیادی حق پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ،تاکہ عوام بیماریوں سے بچ سکیں،وارڈ نمبر 17کے کونسلر ملک انعام الحق جو کہ میرے بھائی ہیں اور خدمت خلق کا جذبہ رکھتے ہیں،اور اپنی وارڈ کو ایک مثالی وارڈ بنانے کیلئے کوشاں ہیں،ان کے اس جذبے کے پیش نظر وارڈ کو وافر پانی کی فراہمی کے سلسلہ میں آج 22لاکھ روپے مالیت سے بورنگ بمعہ مشینری کا افتتاح کر کے خوشی محسوس کررہا ہوں،آپ لوگوں نے جس محبت سے میرے بھائی ملک انعام الحق کونسلر کا ساتھ دیا ہے ان خیالات کااظہار چیئرمین میونسپل کمیٹی جہلم حاجی مرزا راشد ندیم جرال نے ملک انعام الحق کونسلر کی وارڈ میں بورنگ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔دعا سے قبل ملک انعام الحق نے ایک بکرا صدقہ ذبح کرنے کے بعد چیئرمین بلدیہ جہلم نے بورنگ کا افتتاح کیا اس موقع پر طارق نسیم بٹ،حاجی منیر احمد،غلام مصطفی عرف مٹھو ،راجہ بابر،راجہ ظفر اقبال،چوہدری اظہر اقبال،سید ابرار شاہ اور اہل علاقہ نے بھر پور شرکت کی،انہوں نے چیئرمین بلدیہ حاجی مرزا راشد ندیم جرال اور ملک انعام الحق کونسلر کی اس کاوش کو سراہا کہ جنہوں نے ایک خطیر رقم سے پینے کے صاف پانی کا بندوبست کیا ہے،آپ کی عوام دوستی کی مثال اس سے بہتر کوئی اور پیش نہیں کی جا سکتی کہ چیئرمین صاحب نے وارڈ نمبر 17مشین محلہ کے مسائل کو نہ ہونے کے برابر کر دیا ہے۔