میں ٹیلی نار کمنیکیشن نیٹ ورک کے حکام کی عدم دلچسپی بے حسی اور غفلت سے دریالہ جالب کے باسی رُل گئے

دریالہ جالب (میاں ناصر اعوان )میں ٹیلی نار کمنیکیشن نیٹ ورک کے حکام کی عدم دلچسپی بے حسی اور غفلت سے دریالہ جالب کے باسی رُل گئے سگنل کی کمی اور تھری جی سروس جزوی طورپر بحال نہ ہوسکی جس کے سبب ٹیلی نارریٹیلرزاورباسیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے تفصیلات کے مطابق دریالہ جالب کا اکلوتا تھری جی سروس مہیا کرنے والاٹیلی نار نیٹ ورک دریالہ کی عوام کے لیے دردِسر بن گیا لوگوں کو اپنے پیاروں سے اندرونِ بیررون ملک بات کرنے سے قاصر ہو گئے اور اس نیٹ ورک سے عاجز آ گئے ہیں تقریباََ دوماہ قبل دریالہ جالب کے جاز نیٹ ورک کے ٹاور اور ٹیلی نار نیٹ ورک نے آپس میں شےئر تھا اُس پرٹیلی نار کمپنی نے تھری جی کی ڈیواسسز نسب کر رکھی تھیں انھیں اُتار لیا گیا جبکہ سروس کی بحالی کے لیے کسی دوسرے ٹاور سے اپنا تمام سیٹ اَپ تونسب کیا گیامگر ٹیلی نار کی سروس جو کی تُو ہے سگنل کی کمی اور تھری جی سروس ابھی بھی مکمل طور پر بحال نہ ہو ئی ہے عوام کو شدیدمشکلات درپیش آرہیں ہیں علاقہ عوام کے سیاسی و سماجی حلقوں اور ٹیلی نار ریٹیلرزنے ٹیلی نار کمنیکیشن کے اعلی عہدہ داروں سے پُر زور نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کہ ٹیلی نارکمپنی کا ٹاور لگا کر سروس کو پہلی حالت میں دوبارہ بحال کرنے کے احکامات جاری کریں ۔