میونسپل کمیٹی جہلم کے تمام مصروف بازاروں میں تاجروں کی طرف سے کیے گے تاجائز تجاوزات کے خلاف آج سے آپریشن شروع کریگی،جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گے ہیں

جہلم(محمد عثمان)میونسپل کمیٹی جہلم کے تمام مصروف بازاروں میں تاجروں کی طرف سے کیے گے تاجائز تجاوزات کے خلاف آج سے آپریشن شروع کریگی،جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گے ہیں جبکہ مرکزی انجمن تاجران کے صدر حاجی ملک محمد اقبال ،جنرل سیکرٹری عبدالرشید بٹ ،شیخ محمد جاوید،شاہد جلیل سیٹھی،خورشید احمد اور ندیم اصغر شیخ بلدیہ کے عملہ کے ساتھ ملکر ناجائز تجاوزات ختم کروائیں گے اگر کسی نے بھی بلدیہ کے عملہ کے ساتھ مزاحمت کی تو اس کا نہ صرف سامان ضبط کیا جائے گا بلکہ مقدمات بھی درج ہوں گے کیونکہ یہ معاہدہ مرکزی انجمن تاجران اور چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی مرزا راشد ندیم جرال کے مابین ہوا تھا جس کیلئے مرکزی انجمن تاجران نے دو دن کا وقت لے کر ہفتہ کے روز آپریشن کرنے کا کہا تھا اور انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ ہم عملہ کے ساتھ ملکر خود ناجائز تجاوزات ختم کروائیں گے جبکہ ہر تاجر میونسپل کمیٹی کے ساتھ معاہد ہ کے مطابق اپنی دوکان سے تین فٹ جگہ استعمال کر سکے گا۔