جہلم کے تمام مصروف بازاروں میں موٹرسائیکل رکشہ جات کا داخلہ بندکیونکہ ان کی وجہ سے تمام بازاررکشہ سٹینڈ کا ماحول پیش کرتے ہیں

جہلم(محمد عثمان)جہلم کے تمام مصروف بازاروں میں موٹرسائیکل رکشہ جات کا داخلہ بندکیونکہ ان کی وجہ سے تمام بازاررکشہ سٹینڈ کا ماحول پیش کرتے ہیں تفصیلات کے مطابق ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر عبدالغفار قیصرانی نے چوک اہلحدیث ،کناری بازا ر،مین بازار،سول لائن،ریلوے روڈ،چوک شاندار میں ٹریفک بلاک ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک کو ہدایت کی ہے کہ بازاروں میں موٹرسائیکل رکشہ جات کا داخلہ بند کر دیا جائے جبکہ اگر کسی رکشہ میں کوئی سواریاں ہیں تو وہ بازار میں اتار کر فوری طور پر بازار سے نکل جائے جبکہ مصروف بازاروں کو موٹرسائیکل رکشہ کے اڈے نہ بنائے جائیں،جس پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک پولیس نے تمام موٹرسائیکل رکشہ جات کے ڈرائیوروں کو بازاروں میں جانے سے روک دیا ہے ،جس سے تمام بازاروں میں خریدار مرد وخواتین ریلیف محسوس کررہے ہیں اور کسی کو خریداری اور بازاروں میں چلنے میں دقت محسو س نہیں ہوتی۔