ضلع کی تمام ترقیاتی سکیموں میں معیار کو برقرار رکھا جائے ورنہ ناقص کام کرنے والے فرموں کو بلیک لسٹ کر کے ان کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائیگی

جہلم(محمد عثمان)ضلع کی تمام ترقیاتی سکیموں میں معیار کو برقرار رکھا جائے ورنہ ناقص کام کرنے والے فرموں کو بلیک لسٹ کر کے ان کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائیگی،ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر نے تمام تعمیراتی محکموں کے سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری تعمیراتی کام دینا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے جبکہ آپ لوگ ہماری سکیم کا حصہ ہیں،انہوں نے کہا کہ اس مالی سال کے آخر تک تمام سکیمیں مکمل ہونی چاہیے کیونکہ خادم اعلیٰ پنجاب نے ضلع جہلم کو صحت عامہ کی سہولیات کی بہتر فراہمی کیلئے 18کروڑ 70لاکھ روپے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو 12کروڑ روپے کی ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ 105ترقیاتی سکیمیں منظور کر کے ان کیلئے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کیے ہیں،انہوں نے کہا کہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ،ہائی وے ڈیپارٹمنٹ ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ،سمال ڈیمز،محکمہ آرکیالوجی اور محکمہ آبپاشی کی سکیمیں شامل ہیں جبکہ جہلم شہر کو سیلاب سے بچاؤ کیلئے حفاظتی بند کی تعمیر کا کام جاری ہے جس پر ایک ارب 70کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اقبال لائبرئری جو کہ جہلم کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے اس کی تعمیر کیلئے 50لاکھ روپے دیئے گے ہیں جس پر بہت جلد کام شروع ہو جائیگا۔