بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سیمینار تحصیل آفس جہلم میں آج دن 11 بجے منعقد ہو گا

جہلم (عبد الغفور بٹ) آج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سیمینار تحصیل آفس جہلم میں 11 بجے دن منعقد ہو گا، بچوںکے تحفظ کی آگہی حوالے سے اس سیمینار میں نامور سیاسی شخصیات بھی شریک ہونگی، تفصیلات کے مطابق بچوں کے تحفظ کی آگہی کے حوالے سے 27 جنوری 2018 ء ہفتہ کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام تحصیل آفس جہلم میں سیمینار منعقد ہو رہا ہے، جس میں نامور سیاسی و سماجی شخصیات بھی شامل ہونگی۔