جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان کے نواحی علاقہ سے چند روز قبل اغوا ہونے والی 13 سالہ کائنات بازیاب

جہلم (عبد الغفور بٹ)جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان کے نواحی علاقہ دھریالہ جالب سے چند روز قبل اغوا ہونے والی 13 سالہ کائنات بازیاب، ملزمان گرفتار، انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے اغوا،ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری کے ملزمان گرفتار کر لیے تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان پولیس نے 13 سالہ مغویہ کائنات کو اغوا کاروں سے بازیاب کرا لیا، علاقہ کی عوام کا ڈسٹرکٹ پولیس انتظامیہ با الخصوص ڈی پی او جہلم حافظ عبد الغفار قیصرانی کو خراجِ تحسین، ڈی پی او جہلم حافظ عبد الغفار قیصرانی کی پر ہجوم پریس کانفرنس ملازمین کیلئے نقد انعام اور اسناد سماجی تنظیموں کا بھی مقامی انتظامیہ کو خراج تحسین، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اغوا،ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری کے ملزمان گرفتار کر لیے تھانہ پنڈ دادنخان میں ڈی پی او جہلم حافظ عبدالغفارقیصرانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند دن قبل اغواہونے والی13سالہ کائنات کی بازیابی ہمارے لیے کسی چیلنج سے کم نہ تھا کیونکہ کسی بھی غریب اور مظلوم کی مدد نہ صرف ہماری ڈیوٹی ہے بلکہ ھمارا فرض ہے اور بچی کسی کی بھی ہو ہمارے لیے برابر ہے اور میں اپنی پوری ٹیم ڈی۔ایس۔پی سیف الرحمن۔ایس ایچ۔او۔عبد الغفور بٹ۔ایس آئی شہباز۔فخر عباس کندوال اور دیگر تمام ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتا ھوں جنہیں نے اتنے تھوڑے وقت میں اس کیس کو ٹریس کیا بلکہ تمام ملزمان پکڑے۔ بعد ازاں کائنات کے والد نے کہا کہ میں ڈی پی او جہلم حافظ عبد الغفار قیصرانی، ایس ایچ او عبد الغفور بٹ، شہباز احمد ایس آئی فخر عباس عباس کندووال اور ڈی ایس پی سیف الرحمن کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بھر پور کوشش کر کے میری بچی کو اغوا کاروں سے بازیاب کروایا، اور اس پورے کیس کے اندر میرا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا، انتظامیہ کی اس بھر پور تعاون پر میں اُن کا تہہ دِل سے ممنون و مشکور ہوں۔ ڈی پی او جہلم حافظ عبد الغفار قیصرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکل پنڈدادنخان میں جرائم کی شرح اور پولیس کی کارکرگی گزشتہ چھ ماہ تینوں تھانوں میں برآمدگی اسلحہ کے 53 کیس درج ھوئے، تھانہ پنڈدادنخان 26 کیس کے ساتھ سرفہرست تھانہ جلالپور شریف 16 اور تھانہ للہ میں 11 کیس جبکہ کل 52ہتھیار برآمد ہوئے، منشیات کے مقدمات میں بھی تھانہ پنڈدادنخان 31 جلاپورشریف اور تھانہ للہ میں بالترتیب17 اور 9کیس جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت 23 مقدمات اشتہاری مجرمان کی گرفتاری میں بھی تھانہ پنڈدادنخان سر فہرست رہا جس کی حدود سے 25 مجرموں کو جن میں 22مجرم بی کیٹگری 3تین اے کیٹگری سے تھے جبکہ پورے سرکل سے66 مجرمان کو گرفتار کیا گیا تھانہ للہ کی حدود سے بین الااضلاعی گروپ کی گرفتاری عمل میں آئی چند روز قبل دھریالہ جالب بازار سے اغوا ہونے والی 13سالہ کائنات کی بازیابی پر عبدالغفار قیصرانی نے ڈی ایس پی پنڈدادنخان سیف الرحمن ایس ایچ او تھان پنڈدادنخان عبدالغفور، شہباز احمد، فخر عباس، عبدالرحمان، محمد الیاس، غلام مصطفی، شاھد عباس کی کارگردگی کو سراھا اور تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا۔