خبردار کھیوڑہ کے کتے پاگل ہو کر شہریوں کو کاٹنے لگے

کھیوڑہ(راجہ فیاض الحسن) کھیوڑہ کے کتے پاگل ہو کر شہریوں کو کاٹنے لگ گئے۔ بلدیہ نے کتے مار مہم شروع کر دی۔ تفصیلات کے

مطابق نا معلوم وجوہات کی بنا پر شہر میں متعدد آوارہ کتے پاگل ہو گئے ہیں۔ یہ کتے سامنے نظر آنے والے بلا تشخیص عمر و جنس ہر فرد کو کاٹنے لگ گئے ہیں۔ ان پاگل کتوں کے کاٹنے کا سلسلہ تین روز قبل شروع ہوا تھا۔ اس دوران یہ درجنوں عورتوں بچوں اور مردوں کو کاٹ چکے ہیں۔ شہریوں کی شکایات کے پیشِ نظر چئرمین بلدیہ کھیوڑہ ملک فیصل عباس اور وائس چئرمین ملک شوکت حیات نے سخت نوٹس لیتے ہوئے عملہ کو حکم دیا کہ شہر میں موجود بلا کسی تشخیص کے ہرآوارہ کتے کو فوراً تلف دیا جائے۔ اس ہدائت کے پیشِ نظر بلدیہ کھیوڑہ کے عملہ نے آج صبح سے کتا مار مہم کا آغاز کر دیا ہے۔بلدیہ کے اس قدم کے بائث شہریوں نے سکون کا سانس لیا ہے۔