کھیوڑہ کا ہر باسی کسی خوف و خطر کے بغیر پورے قلبی سکون کے ساتھ زندگی بسر کرنے کا حق رکھتا ہے:عمر مشتاق

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)بین الاقوامی شہرت کے حامل شہر کھیوڑہ کا ہر باسی کسی خوف و خطر کے بغیر پورے قلبی سکون کے ساتھ زندگی بسر کرنے کا حق رکھتا ہے آئی سی آئی سوڈا ایش بزنس اسلامی اخوت،بھائی چارے باہمی محبت کے تحت کھیوڑہ اور علاقہ بھر کے شہریوں کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمیشہ کوشاں ہے۔اور با لخصوص پینے کے صاف پانی اور فلٹر شدہ پانی کی سپلائی کے لیے اپنی خدمات کر رہی ہے یہ گفتگو ورکس منیجر عمر مشتاق نے میونسپل کمیٹی کو ایک ملین مالیت کے دو جنر یٹر فراہمی کے سلسلہ میں ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی۔آئی سی آئی کے کانفرنس ہال میں منعقد ہونے والی پر وقار تقریب ورکس منیجر عمر مشتاق،پروڈکشن منیجر صابر محمود،HR منیجر رضوان عزیز،IR منیجر سیلم صدیقی، چیئرمین گروپ لیڈر دانیال خان،میونسپل کمیٹی کے چیئر مین ملک فیصل عباس،وائس چیئر مین شوکت حیات،تمام کو نسلرز، چیف آفیسر بلدیہ ارباب عارف،ڈویثزنل یونین آف جنر نلسٹس راولپنڈی کے سابق صدر یوسف ناز،تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے جنرل سیکر ٹری یونس شہباز سمیت معززین نے بھر پور شرکت کی۔چیئر مین ملک فیصل عباس نے تمام کو نسلرز اور شہر یوں کی طرف سے آئی سی آئی کا شکریہ ادا کیا۔ کہ ایک کر وڑ مالیت کے دو جنر یٹروں سے پانی کی سپلائی چو بیس گھنٹے میسر ہو گی۔ورکس منیجر عمر مشتاق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی آئی ادارہ1944ء سے تحصیل پنڈدادنخان اور کھیوڑہ کے عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کے لیے عملی ٹھوس اقدامات کرتا آ رہا ہے فری آئی کیمپ،تعلیمی ادارووں کی چار دیواری کمرہ جات،خواتین کی صحت تندرستی کے لیے ہمقدم کلینک، شہر بھر میں درجنوں کنکشنوں کے ذریعے حفظان صحت کے مطابق پانی کی سپلائی جیسے بہت سے فلاحی کام جاری ہیں۔بعد ازاں جنر یٹر کی فراہمی کی تنصیب کے معاہدے پر باقاعدہ دستخط کیے گئے۔شرکاہ کو پر تکلف استقبالیہ دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں