پاکستان ٹوبیکو کمپنی جہلم مارکیٹ کمیٹی کی 6کروڑ باون لاکھ کا سیکنڈل

جہلم(عبدالغفور بٹ)پاکستان ٹوبیکو کمپنی جہلم مارکیٹ کمیٹی جہلم کی 6کروڑ باون لاکھ روپے کی نادہندہ تحصیلدار کے حکم پر پی ٹی سی کی نیلامی کیلئے بورڈ آویزاں کر دیا گیا نمائندہ تحصیلدار محمد اسلم نے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے مین گیٹ پر بورڈ آویزاں کیا اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین شیخ شکیل احمد و دیگر عملہ بھی موجود تھا۔تفصیلات کے مطابق مارکیٹ کمیٹی جہلم نے 35سال قبل ایک سمری ٹرائل پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے خلاف شروع کیا جو کہ سپریم کورٹ تک درجہ بدرجہ کیس چلتا رہا تمام عدالتوں میں پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے خلاف اور مارکیٹ کمیٹی جہلم کے حق میں فیصلے ہوتے رہے جبکہ مارکیٹ کمیٹی جہلم نے چھ کروڑ باون لاکھ کی ریکوری کیلئے کیس ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کر دیا آج تحصیلدار کے حکم پر پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی نیلامی کے لیے محکمہ ریونیو کے نمائندہ محمد اسلم نے مین گیٹ پر بورڈ آویزاں کر دیا اس موقع پر میڈیا اور مارکیٹ کمیٹی جہلم کے نمائندے موجود تھے۔