کراچی میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

کراچی: پرویز مشرف کالونی کے قریب پاک فضائیہ کا میراج طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
جہلم جیوکے مطابق کراچی کے علاقے پرویز مشرف کالونی کے قریب پاک فضائیہ کا میراج طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے،حادثے کا شکار طیارے کو پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر باقر علی اڑا رہے تھے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
ایس ایس سٹی کراچی کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والا میراج طیارہ پی اے ایف مسرور بیس سے ٹیک آف کےدوران گر کر تباہ ہوا۔ بظاہر حادثے کی وجہ فنی خرابی نظر آتی ہے تاہم طیارے سے متعلق مزید معلومات اکٹھا کی جارہی ہیں۔