گوجرانوالہ میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک، سی ٹی ڈی

گوجرانوالہ: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کاروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 فرار ہوگئے۔
جہلم جیو کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گوجرانوالہ میں کارروائی کی جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے اروپ میں دہشت گردوں کے پناہ لینے کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی تو انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے 2 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جب ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ایک رائفل، کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ذرائع نےمزید بتایا کہ دہشت گردوں نے عبادت گاہ کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔