معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

کراچی: ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہارالحسن کو گرفتار پر معطل ہونے والے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو دوبارہ ان کے عہدے پر بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے گزشتہ ماہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن کو ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو معطل کردیا تھا۔