شوہر پر خواتین سے دست درازی کےالزامات جھوٹےہیں، اہلیہ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلینیا ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر خواتین سے دست درازی اور قابل اعتراض گفتگو کےالزامات جھوٹےہیں
خواتین کے بارے میں نازیبا گفتگو کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ری پبلکن امیدوارڈونلڈ ٹرمپ مشکل میں پھنس گئے تھے لیکن اب ان کی اہلیہ میلینیا ٹرمپان کےدفاع میں سامنےآگئی ہیں، میلینیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایسی باتیں کرنے پر اکسایا گیا تھا۔ سی این این کوانٹرویو میں میلینیا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر خواتین سے دست درازی اور قابل اعتراض گفتگو کےالزامات جھوٹےہیں اور انہیں اپنے شوہر پر پورا اعتماد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ پر الزامات لگانے والوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں اور جن خواتین نے الزامات لگائے ہیں کیا ان کےماضی پر نظر ڈالی گئی۔