ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے قومی ٹیم کا اعلان، یونس خان کی واپسی

دبئی: قومی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا جس میں یونس خان کی واپسی ہوئی ہے اور انہوں نے 15 ویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم کو جوائن کرلیا۔
جہلم جیونیوز کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز پر مشتمل دوسرے میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں 14 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے تاہم مڈل آرڈر بلے باز یونس خان کی ٹیم میں انٹری ہوئی ہے۔
قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز یونس خان ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے پاکستان کے تاریخی ڈے اینڈ نائٹ میچ کا حصہ نہیں بن پائے تھے تاہم اب وہ مکمل فٹ ہوگئے ہیں جس کے بعد انہوں نے 15 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم کو دبئی میں جوائن کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کا آج آخری دن ہے جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 21 اکتوبر سے ابوظہی میں شروع ہوگا۔