دپیکا کے بعد ہریتھک نے بھی ڈپریشن کا شکار ہونے کا اعتراف کرلیا

ممبئی: بالی ووڈ اسٹارہریتھک روشن کی 2 سال بعد فلم ’’موہن جودڑو‘‘ کے ذریعے سلوراسکرین پرواپسی ہوئی تھی لیکن وہ فلم بینوں کو متاثر کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے تھے جس کے بعد وہ خاصے پریشان بھی رہنے لگے تھے تاہم اداکارکی ذاتی زندگی بھی گزشتہ دنوں خاصی پریشانیوں کا شکاررہی ہے جس کے بعد انہوں نے انکشاف کیا ہے وہ بھی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی طرح ڈپریشن جیسی بیماری کا شکاررہ چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کا ایک تقریب کے دوران کہنا تھا کہ زندگی میں مختلف قسم کے اتار چڑھاؤ کے باعث وہ بھی ڈپریشن کا شکاررہ چکے ہیں۔ اداکار نے کہا کہ انہوں نے بہت سی الجھنوں کا سامنا بھی کیا ہے جیسا کہ سب ہی اپنی زندگی میں کرتے ہیں اور یہ ایک معمول کی بات ہے جس کا سامنا ہر انسان کرتا ہے۔