چھٹی نہ ملنے پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھوکھا کی ٹیچر دوران ڈیوٹی سکول میں وفات پا گئیں،

جہلم(محمدشہباز بٹ)چھٹی نہ ملنے پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھوکھا کی ٹیچر دوران ڈیوٹی سکول میں وفات پا گئیں،متوفیہ کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھی ،طبیعت خراب ہونے پر ہیڈ مسٹریس سے چھٹی مانگی تو انکار کر دیا گیا،لواحقین کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھوکھا کی ٹیچر شمیم کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھی ،طبیعت خراب ہونے پر تین دن کی چھٹی لی اور اپنا چیک اپ کروایا ،چھٹی ختم ہونے پر سکول کی ہیڈ مسٹریس سے مزید چھٹی کا مطالبہ کیا گیا تو ہیڈ مسٹریس نے انکار کر دیا،طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ٹیچر شمیم دوران ڈیوٹی سکول میں ہی دم توڑ گئیں،متوفیہ کے لواحقین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔