راکھی ساونت انگریزی اور فرانسیسی سیکھنے کیلیے کلاسیں لینے لگیں

ممبئی: بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ راکھی ساونت کو ہمیشہ اپنی انگریزی کمزور ہونے کا قلق رہتا ہے لیکن اب انہوں نے اپنی اس کمزوری پر قابو پانے کی ٹھان لی ہے۔
بالی ووڈ کی آئٹم گرل اور اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہور اداکارہ راکھی ساونت نئے نئے طریقوں سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ اداکارہ کے انگریزی بولنے کے منفرد اندازسے بھی سب ہی واقف ہیں تاہم اب اداکارہ جلد ہی اپنی انگریزی میں پرفیکٹ ہوجائیں گی کیونکہ انہوں نے اس کی باقاعدہ کلاسیں لینا شروع کر دی ہیں۔