ریکھا نے ایشوریا کی خوبصورتی کی وجہ خود کو قرار دے دیا

ممبئی: بالی ووڈ میگا اسٹار ریکھا اور ایشوریا رائے بچن کے خوشگوار تعلقات کے چرچے زبان زد عام ہیں اور اب ماضی کی بہترین اداکارہ نے سابق ملکہ حسن ایشوریا کی خوبصورتی کی وجہ خود کو قرار دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایشوریا رائے بچن جو ان دنوں فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں نے فلم فیئر گلیمئر اینڈ اسٹائل ایوارڈ کے ریڈ کارپٹ کی تقریب میں ایسی انٹری دی کہ سب حیران رہ گئے، یہی نہیں ایشوریا بہترین خاتون گلیمر کا ایوارڈ بھی لے اڑیں۔