کیلیفورنیا میں خاتون کا مکان چوری ہوگیا

کیلفورنیا: امریکا میں راتوں رات ایک خاتون کا گھر چوری ہوگیا جس کی مالیت پاکستانی 50 لاکھ روپےتھی۔
کیلیفورنیا کی رہائشی خاتون میلنڈا کرکٹن ایک گلوکارہ ہیں اور ان کا گھر مغربی سیکریمینٹو میں ہے، ان کا متحرک گھر پہیوں پر قریبی گیراج کے باہر زیرِ تعمیر تھا کہ ایک صبح وہ اپنی جگہ پر موجود نہ تھا۔ ان کا پورا مکان غائب ہوچکا تھا۔ اس گھر کی چوڑائی 8 فٹ اور لمبائی 33 فٹ ہے اور اب تک وہ اس پر 50 ہزار ڈالر خرچ کرچکی ہیں۔