جہلم کارکنان پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کے زیر اہتمام 18 اکتوبر سانحہ کارساز کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی

جہلم(محمداشتیاق پال) کارکنان پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کے زیر اہتمام 18 اکتوبر سانحہ کارساز کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی تلاوت کلام پاک کی سعادت انجنےئر سرفراز احمد، نعت شریف کی سعادت محمد اشتیاق پال اور دعا راہنما جہانگیر محمود مرزا نے کروائی، اس موقعہ پر میاں وسیم احمد نوید اعجاز، مرزا انیس اختر ، راؤ یونس ، بلاول نظامی، دانش علی، مرزا گل شیر، مرزا آفتاب بیگ،، و دیگر پارٹی کارکنان نے بھر پور شرکت کی ، اشتیاق پال،جہانگیر محمود مرزا نے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہدا نے اپنے خون کانذرانہ دے کر جمہوریت کیلئے راہ ہموار کی زخمیوں نے جس بہادری کے ساتھ جلوس میں شرکت کی وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ والہانہ عشق تھا جس پر تمام کارکنان پاکستان پیپلز اپنے ورکرز اور جلوس کے شرکاء کی قربانی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہیں۔

جہلم (بیور و رپورٹ) سانحہ کارساز کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں بلاول بھٹو کی ریلی نے پی پی پی کے خاتمے کے نعرے لگانے والوں کے منہ بند کر دئیے یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی اورسیز کے رہنما محمد اشرف چغتائی نے لند ن سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہی ، انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری اور آمریتی حکومتوں کی سازشوں سے سانحہ کارساز میں 177قیمتی جانوں کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور خود ساختہ محب وطن پی پی پی کو ختم کرنے کی جتنی مرضی کوششیں کریں یہ ختم ہونے والی نہیں، پی پی پی واحدپارٹی ہے جہاں کارکنوں سے لے کر رہنماوں تک ہر ایک نے جان کی قربانی پیش کرکے جمہوریت کو مضبوط کیا جبکہ جمہوریت کے دعوے دار آمروں کے ساتھ ڈیل کرکے ملک چھوڑ گئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں سانحہ کارساز کے شہدا کو سلام پیش کرنے کی روایت کو جاری رکھا جائے گا اور شہید ذوالفقار علی بھٹو، اور بے نظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔