حاجی احمد (مرحوم) ویلفےئر فاؤنڈیشن جہلم کے زیر اہتمام ڈائیلاسز سنٹر کا افتتاح

جہلم(محمداشتیاق پال) حاجی احمد (مرحوم) ویلفےئر فاؤنڈیشن جہلم کے زیر اہتمام ڈائیلاسز سنٹر کا افتتاح ، گردہ کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کیلئے ایک تحفہ سے کم نہیں دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبہ کو ہم سب شرکاء قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، تفصیلات کے مطابق چوہدری قربان حسین سابق وائس چےئرمین ضلع کونسل جہلم، چوہدری علی شان UK اور انکی فیملی نے ضلع جہلم کی وہ عوام جوگردہ کے عارضہ میں مبتلا ہے ان کو ڈائیلاسز کی مفت سہولت فراہمی کیلئے حاجی احمد مرحوم ڈائیلاسز سنٹر کا افتتاح کیا افتتاح سابق ضلع ناظم جہلم چوہدری فرخ الطاف نے کیا اس موقعہ معززین شہر یونین کونسلز چےئرمین، کونسلرز، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کے ورکرز ڈاکٹرز نے شرکت کی اس موقعہ پر چوہدری قربان حسین اور چوہدری علی شان نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم فیملی ممبران نے اپنے بزرگوں کے نام حاجی احمد مرحوم ویفےئر فاؤنڈیشن جہلم کے زیر اہتمام ڈائیلاسز سنٹر کا قیام عملمیں لایا ہے جس کا بنیادی مقصد جہلم کے ان غریب اور مستحق گردہ کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کی زندگی بچانا ہے انہوں نے مذید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام مریضوں کا مفت علاج کیا جائیگا۔