لائن ارشد محمود نے وائس ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2 میجر(ر) محمد انور مرزا کی لاہور میں جا کر ان کی عیادت کی

جہلم(عبدالغفور بٹ)صدر جہلم چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری لائن ارشد محمود نے وائس ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2 میجر(ر) محمد انور مرزا کی لاہور میں جا کر ان کی عیادت کی ،تفصیلات کے مطابق وائس ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2میجر (ر)محمد انور مرزا جو کہ پچھلے کئی دنوں سے کڈنی کے عارضہ میں مبتلا ہیں اور لاہور ہسپتال میں زیر علاج ہیں ،گزشتہ روز صدر جہلم چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری لائن ارشد محمود نے اپنی ذاتی مصروفیات چھوڑ کر لاہور جا کر ان کی عیادت کی اور ان کیلئے لمبی عمر کی دعا کی۔