شہر کی اہم ترین سڑک کچہری روڈ ڈمپر اور ٹرالوں کی گزر گاہ بن گئی

جہلم(عبدالغفور بٹ)شہر کی اہم ترین سڑک کچہری روڈ ڈمپر اور ٹرالوں کی گزر گاہ بن گئی، رو ڈ پر واقع گرلز کالج، ہائی سکولز کے طلبا و طالبات کی زندگیاں داو پر ، سکول اوقات میں ڈمپر ز کی بھر مار، تفصیلات کے مطابق شہر کی اہم ترین سڑک کچہری روڈ پر علی الصبح ٹرالرز اور ڈمپر ز کی بھر مار سے اس روڈ پر واقع گرلز کالج، ہائی سکول ، پرائمری سکولز کے سینکڑوں طلباو طالبات کی جانوں کو سخت خطرات لاحق ہیں سکول کے اوقات میں ڈی سی او ہاوس کے قریب سے گزر کر آنے والے ڈمپرز ٹریفک پولیس سے بچنے کیلئے اس روڈ پر چڑھ جاتے ہیں اور بچوں کو سڑک پار کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ڈمپرز سے اڑنے والی دھول مٹی سے راہ گیروں اور سکول کالجز کے طلبا کی حالت بگڑ جاتی ہے ٹریفک پولیس کی جانب سے مقرر کردہ اوقات کار کے بعد بھی ڈمپرز چلتے رہتے ہیں شہریوں نے ڈی ایس پی ٹریفک راجہ نثار سے مطالبہ کیا ہے کہ کچہری روڈ پر سکولز اور کالجز کے بچوں کی جانوں کو محفوظ کرنے کیلئے سکول اوقات میں یہاں بھاری ٹریفک پر پابندی لگائی جائے اور اس پر موثر عمل درآمد بھی کروایا جائے ۔