پنڈدادن خان یامین باگڑی کالج میں طلبا کو بنیادی سہولتوں سے محروم،طلبا کا احتجاج

پنڈدادن خان( چوہدری حافظ ارسلان )پنڈدادن خان یامین باگڑی کالج میں طلبا کو بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں تنگ آکر طلبا نے احتجاج کے لیے روڈ بلاک کر دی تو پنڈدادن خان کی عظیم پولیس نے طلبا پر ڈنڈے برسا دیے۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ محمد یامین باگڑی ٹیکنیکل کالج پنڈدادن خان کے طلبا نے کالج میں بجلی ،پانی اور ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر احتجاج کرتے ہوے جہلم روڈ بلاک کر کے ٹریفک جام دی ۔مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا احتجاج کو ختم کرنے کے لیے پولیس نے طلبا پر لاٹھی چارج کیا طالب علموں کا کہنا تھا کہ ان کی کلاسیں تو شروع کر دی گئ ہیں مگر بنیادی ضروریات زندگی میسر نہیں کالج میں نہ پانی نہ بجلی اور کا ہی ٹرانسپورٹ کی سہولت ہے اور اعلی احکام کی کئ بار توجہ دلوانے کے باوجود کوئ اثر نہ ہوا تو آج مجبورن ہمیں روڈ بلاک کر کے حکومت کے اعلی حکام تک اپنی آواز پہنچانی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات جلد ازجلد پورے کیے جایں