حکومت نے اگر تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی دور نہ کی تو 2018کا الیکشن جیتنا مشکل ہے،ملک زاہد

پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز +عدنان یو نس سے)ہماری حکو مت نے اگر تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی کے لئے عملی طو ر پر اقدامات نہ کیئے تو پھر 2018کا الیکشن جیتناہما رے لئے مشکل ہے ۔ملک زاہد احمد سٹی صدر مسلم لیگ ن تفصیلات کے مطا بق ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیو ڑہ مسلم لیگ ن سٹی کے صدر ملک زاہد احمد نے تحصیل پر یس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان میں صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں پنڈدادنخان اورکھیو ڑہ مسلم لیگ ن کے ووٹروں نے ووٹ نہ ڈال کر اعلیٰ قیا دت سے اپنے غم و غصہ کا اظہا ر کیا تھا لیکن چھ سا ت ماہ گزرنے کے با وجود ابھی تک ہما ری اعلیٰ قیادت نے اِس علاقہ کی فلا ح وبہبو د اور بنیا دی مسا ئل کو حل کرنے کے لیے عملی طو ر پر اقدامات نہیں کیے ہیں ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیو ڑہ میں پینے کے پا نی کے علاوہ پو را شہر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے ہم اپنے ووٹروں کو کب تک جھو ٹے دلاسے دیتے رہیں گے ووٹر بہت با شعور ہو چکا ہے تحصیل پنڈدادنخان کے ووٹر 1985سے مسلم لیگ ن کو یہا ں سے کا میا ب کروا رہے ہیں لیکن اعلیٰ قیا دت نے اِس علا قہ کو مسلسل نظر انداز کیا ہے جہا ں مسلم لیگ ن لاکھ یا 80ہزار ووٹ کی لیڈ سے جیتتی تھی ضمنی الیکشن میں صرف چند ہزار ووٹ سے الیکشن جیتا تھا میری اور تمام مسلم لیگی عہدے داروں کی اعلیٰ قیا دت سے اپیل ہے کہ تحصیل پنڈدادنخان اور کھیو ڑہ شہر میں فوری طو ر پر ترقیا تی کا م شروع کیے جا ئیں اور عوام کے بنیا دی مسائل حل کیے جائیں تا کہ علاقہ کے عوام کا احساسِ مر حو می ختم ہو ۔