شہید ایس ایس پی زاہد محمود گوندل کا ختم قل

ملک وال(نامہ نگار) شہید ایس ایس پی زاہد محمود گوندل کا ختم قل نواحی گاؤں سندا میں پڑھا دیا گیا ، ختم قل میں پولیس و ضلعی افسران ، سیاسی شخصیات سمیت ہزاروں افراد کی شرکت۔ تفصیلات کیمطابق سانحہ لاہور میں شہید ہونے والے ایس ایس پی زاہد محمود گوندل کا ختم قل گزشتہ روز ملک وال کے نواحی گاؤں سندا میں پڑھایا گیا ، جس میں شہید کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی ۔ختم قل کی تقریب میں ڈی پی او منڈی بہاؤالدین عمر فاروق سلامت، ڈی سی مظفر سیال سمیت ضلعی افسران ، سابق و موجودہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،ضلعی چیئرمین، یونینز کونسل کے چیئرمین، کونسلرز، صحا فیوں،سیاسی و سماجی کارکنوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔۔