اسد شاہ ایڈووکیٹ کی والدہ انتقال کر گئیں

ملک وال(نامہ نگار)اسد شاہ ایڈووکیٹ کی والدہ انتقال کر گئیں ، نماز جنازہ آبائی گاؤں بادشاہ پور میں ادا کر دی گئی ۔ تفصیلات کیمطابق بار ایسوسی ایشن ملکوال کے ممبر اسد شاہ ایڈووکیٹ کی والدہ، بینک افسر ثقلین شاہ کی بھابھی مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئیں ، مرحومہ کو آبائی گاؤں بادشاہ پور کے قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں وکلا ، ججزاورسیاسی شخصیات سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔۔۔