لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں،چوہدری زاہد اختر

جہلم(عبدالغفور بٹ)ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف جہلم چوہدری زاہد اختر کی لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکے کی شدید مذمت سیو ن شریف لعل شہباز قلندر کے دربار پر خود کش دھماکا دہشت گردی کی بدترین مثال ہے ،امن دشمنو ں نے ایک بار پھر خون کی ہو لی کھیلی اور درگاہ جیسے مقدس مقام کو درندگی کا نشا نہ بنایا معصوم اور نہتے لو گوں کی زندگیوں کے چراغ گل کر نے والے بزدل ہیں ان شیطا نو ں کا انسانیت سے کوئی رشتہ نہیں ان درندو ں کو کیفر کردار تک پہنچانا بہت ضروری ہے لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکے کی شدید مذمت کر تے ہو ئے ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری زاہد اختر نے کہا کہ سیو ن شریف لعل شہباز قلندر کے دربار پر خود کش دھماکا دہشت گردی کی بدترین مثال ہے جس کی جتنی مذمت کی جا ئے کم ہے ۔امن دشمنو ں نے ایک بار پھر خون کی ہو لی کھیلی اور درگاہ جیسے مقدس مقام کو درندگی کا نشا نہ بنایا جس سے متعد د قیمتی جا نیں ضائع ہو ئیں اور بہت سے لوگ زندگی اور مو ت کی کشمکش میں ہیں۔دہشت گردی کی لہر نے پو رے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔سکولو ں ،کالجوں ،پارکو ں کے بعددہشت گردو ں نے عبادت گا ہو ں اور مزارو ں کو دہشت گردی کا نشا نہ بنا نا شروع کر دیا ہے ۔معصوم اور نہتے لو گوں کی زندگیوں کے چراغ گل کر نے والے بزدل ہیں ان شیطا نو ں کا انسانیت سے کوئی رشتہ نہیں ان درندو ں کو کیفر کردار تک پہنچانا بہت ضروری ہے ۔چو ہدری زاہد اخترنے پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہو ئے کہا کہ پاک فو ج ملک و قوم کا فخر ہیں جنہو ں نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں قوم کا ساتھ دیا اور ہمت و بہادری سے چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ پوری قوم مشکل کی اس گھڑی میں سو گوار خاند انو ں کے سا تھ ہے کیونکہ یہ پوری قوم کا مشترکہ دکھ ہے ۔اللہ پاک سرزمین کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ۔آمین