ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 3 مطلوب دہشتگرد ہلاک

ڈی آئی خان: مڈی روڈ پر سیکورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 3 مطلوب دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔آن لائن نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں مڈی روڈ پرسیکیورٹی فورسز نے ناکے پر ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے رکنے کے بجائے فائرنگ کر دی، سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک ہو گئے۔ تینوں ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے لئے کلاچی اسپتال منتقل کردیا گیا۔