پنڈدادن خان کے نواحی قصبہ دھریالہ جالپ جو کے ایک بڑا تجارتی مرکز بن چکا ہے

پنڈدادن خان ( زاہد حیات ) پنڈدادن خان کے نواحی قصبہ دھریالہ جالپ جو کے ایک بڑا تجارتی مرکز بن چکا ہے اور تحصیل بھر کے لوگ خریدداری کے لیے یہاں آتے ہیں لیکن یہاں کے ہوٹلوں کی حالت قابل رحم ہے یہ ہوٹل کم اور مکھییوں کے گھر زیادہ نظر آتے ہیں۔ صفائی کا انتظام ناقص سے بھی بدترین ہے اور صحت کے اصولوں کی ڈھڑلے سے دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں ناقص آٹا بیمار جانوورں کا گوشت کھلے عام استمعال کیا جا رہا ہے اور لوگوں کی صحت سے کھیلا جا رہا ہے دھریالہ میں ایک ہوٹل بھی ایسا نہیں جو صفائی کے کم ترین میعار پر بھی پورا اترے پینے والے پانی کے برتن بھی ڈھانپ کر نہیں رکھے جاتے اور نا ہی ان برتنوں کی صفائی کی جاتی ہے نا ہی پینے والا پانی صاف ہوتا ہے یہ ہوٹل بیماریوں کی نرسری بنتے جا رہے ہیں یرقان جیسی مہلک بیماری کو پھیلانے میں بھی ان ہوٹلوں کا کردار بھی نظر آ رہا ہے اھل دھریالہ جالپ نے محکہ صحت سے اپیل کی ہے کہ ان ہوٹلوں کو چیک کیا جائے اور ان کو معیار کا پابند کیا جائے