مزاروں پر حملہ کر نے والو ں اور اِن کے سہولت کاروں کو چُن چُن کر کفیر کردار تک پہنچا یا جا ئے،محمدنذیر

پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز +عدنان یو نس سے)مزاروں پر حملہ کر نے والو ں وحشی درندوں اور اِن کے سہولت کاروں کو چُن چُن کر کفیر کردار تک پہنچا یا جا ئے ملک سے دہشت گردی کا خا تمہ ہر صورت کیا جا ئے گا۔محمد نذیر بھٹی ضلعی نا ئب صدر مسلم لیگ ن تفصیلات کے مطا بق ملک بھر میں حا لیہ دہشت گردی کی لہر جس کی وجہ سے سینکڑوں قیمتی جانو ں نے شہا دت کا مرتبہ حاصل کیا ہے اِس المناک واقعہ پر مسلم لیگ ن کے ضلعی نا ئب صدر محمد نذیر بھٹی آف کھیو ڑہ نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان میں اپنے خیا لات کا اظہا ر کرتے ہو ئے کہا کہ ملک دشمن عنا صر دوبارہ منظم ہو کر ملک کو غیر مستحکم کرنے اور افراتفری پھیلا نے کی سا زش کر رہے ہیں لیکن ملک کی سلا متی کے لیے تمام ادارے متفق ہیں کہ اِس نا سور کا خا تمہ کر کے دم لیا جا ئے گا انشا اللہ بہت جلد وحشی درندے اپنے انجام کو پہنچ جا ئیں گے ۔