دہشت گرد اس طرح کی بزدلانہ حرکتیں کر کے اپنے مزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے،عمر خان

للِہ ( نور چغتائی سے ) عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے سینر نائب صدر عمر خان گردیزی پارٹی عہدیداروں سے خطاب میں کہاکہ دہشت گرد اس طرح کی بزدلانہ حرکتیں کر کے اپنے مزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے،ملک سے دہشت گردی کو پاک کرنے کے لئے حکومت کو فی الفور موثر اقدامات اٹھانا ہوں گے،گزشتہ روز پاکستان کے دل لاہور اور درگاہ لال شہباز قلندر میں ہونے والے افسوسناک حملے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر پوری قوم اشکبار ہے،عوامی نیشنل پارٹی اس حملے کی شدید مزمت کرتی ہے