ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم حسن اسد علوی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

جہلم(عبدالغفور بٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم حسن اسد علوی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گاؤں پوٹھہ میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد نعیم سے 1050گرام چرس اور 02عدد پسٹل 30بور معہ 12عدد گولیاں ،جبکہ تھانہ منگلا کینٹ کے ایس ایچ او خالد محمود ستی انسپکٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ محمد غفار ایس آئی،غلام مجبتیٰ اے ایس آئی نے ملزم مسمی محمد نعیم ولد نذر محمود قوم جٹ سکنہ پوٹھہ سے 1050گرام چرس معہ 02عدد پسٹل اور 12گولیاں،خادم حسین اے ایس آئی تھانہ سٹی جہلم نے ملزم قیصر محمود ولد احمد دین قوم کا سبی سکنہ محلہ چوہدریاں جادہ جہلم سے پسٹل 30بور معہ 10عدد گولیاں برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔