نیشنل ایکشن پلان تو پہلے ہی سیاسی جماعتوں کی مصلحتوں کی بھینٹ چڑھ چکا ہے،عبداللہ حمید گل

کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی ،راشدخان )نیشنل ایکشن پلان تو پہلے ہی سیاسی جماعتوں کی مصلحتوں کی بھینٹ چڑھ چکا ہے اب ایسے حالات پیدا نا کیے جائیں کہ فوج کو آپریشن کے لیے اپنی طاقت کا استعمال کرنا پڑے۔خود کش حملوں جیسی بزدلانہ کاروائیوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ محمد عبداللہ حمید گل تفصیلات کے مطابق چےئر مین تحریک جوانان پاکستان و کشمیر نامور دفاعی تجزیہ کار محمد عبداللہ حمید گل نے ملک کی حالیہ نازک صورت حال پر بات کرتے ہوئے کہاکہ جس معاشرے میں عدلیہ آزاد نہیں ہوتی اس معاشرے کی عوام کو اس قسم کے حالات میں زندہ رہنا پڑتا ہے جس قسم کے حالات سے آج ہم لوگ گزر رہے ہیں یہاں حکومت کے ساتھ عدلیہ بھی کرپٹ ہو چکی ہے جس کااندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ قومی سلامتی کے پلان کو پہلے ہی ملکی سیاسی جماعتوں نے کھڈے لائن لگا دیا ہے جسے سب چیزوں پے مقدم ہونا چاہئے تھا اس وقت ملک میں خانہ جنگی کی صورت حال ہے گزشتہ چند دنوں میں ملک کے طول عرض میں ہونے والے خودکش حملے ہماری کمزوریوں کو عیاں کرنے کے لیے کافی ہیں ان حملوں میں شہید ہونے والے بے گناہ لوگوں کا خون ریاست کی گردن پر ہے پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف ایکشن کا پلان خوش آئند ہے ہمسائے ملک کی حکومت کھلم کھلا وار کر رہی ہے اس نے ہمیشہ ہی مذاکرات سے راہ فرار اختیار کی ہمیں اپنے دفاعی نظام کو مزید بہتر کرنے اور فوج کے شانا بشانہ قدم ملانے پر عمل کرنا ہوگا۔