جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں

جہلم(عبدالغفوربٹ)حسن اسد علو ی ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پرجہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں۔2عدد کلاشنکوف،8میگزین،335روند40,لیٹر شراب،کرایہ داری ایکٹ,ساؤنڈ سسٹم آرڈینس،قمار بازی آرڈینس کی کیخلاف ورزی پر مقدمات درج 17فراد گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے اشتیاق ایس آئی نے امیر ولداختر سکنہ مشین محلہ نمبر2جہلم سے30لیٹر شراب تھانہ سول لائن کے سجاد حسین اے ایس آئی نے نذیر ولد شہر سکنہ عظمت پور ضلع منڈی بہاؤالدین سے کلاشنکوف معہ 170رونداور 8میگزین، ضمیر حسین اے ایس آئی نے شہباز ولد اورنگزیب سکنہ نجم کالونی گجرات سے کلاشنکوف165رونداور8میگزین،عاشق ولد زمان سکنہ جگتہ اورشفیع کوکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ صدرکے علی اکبر ایس آئی نے امجد ولد غلام شاہ سکنہ بلال ٹاؤن جہلم سے5لیٹر شراب تھانہ سوہاوہ کے واجد حسین اے ایس آئی شمریز شہزاد ولدصداقت علی سکنہ ڈہوک کریم بخش سوہاوہ سے 32بور ریوارلور،شکیل احمد ولد بشیر سکنہ 7مرلہ سکیم سوہاوہ سے 5لیٹر شراب تھانہ پنڈدادنخان کے محمد مشتاق اے ایس آئی نے ساؤنڈ سسٹم آرڈینس کی خلاف ورزی پر رقیق ولدیٰسین سکنہ کھوتیاں ،ارشد محمود اے ایس آئی نے رمضان ولد شیر سکنہ کھوتیاں تھانہ چوٹالہ کے طارق محمود ایس آئی نے داؤ پر لگی رقم 20/-ہزار روپے،7عدد موٹر سائیکل،3عدد موبائل فون،2عدد مرغ کل مالیتی رقم3,80,000/-روپے قبضہ پولیس میں لے کر6کس ملوث ملزمان جن کے نام بعد از دریافت وسیم،نعمان،ناصر،ظفراقبال، بوستان اور شفیق ، بشیر ایس آئی /ایس ایچ او نے ساجد ولد صفدر سکنہ طور سے 175گرام چرس برآمد کر کے ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔