سلمان خان نے ایمی جیکسن کی خواہش پوری کردی

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی جانب سے برطانوی نژاد اداکارہ ایمی جیکسن کی برملا تعریفیں تو منظر عام پر ہیں ہی جب کہ دونوں کے درمیان گہری دوستی کے چرچے بھی کیے جارہے ہیں تاہم سلمان خان کی جانب سے انہیں اپنی سائیکل ادھاردینا بھی اب خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی نژاد اداکارہ ایمی جیکسن اورسلمان خان اسٹوڈیومیں شوٹنگ کررہے تھے، چائے کے وقفے کے دوران ایمی جیکسن نے سلمان خان سے ان کی سائیکل کی سواری کرنے کی خواہش ظاہرکی۔ سلمان خان بھلا کہاں ایمی کی خواہش کو رد کرنے والے تھے، انہوں نے ایمی کو سائیکل چلانے کی اجازت دے دی لیکن کچھ دیرکے لیے۔