تھانہ سٹی کے ایس ایچ او کی محلہ اسلام پور ہ میں جواریوں کے خلاف کامیاب کاروائی

جہلم(عبدالغفور بٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم حسن اسد علوی کی خصوصی ہدایت پر تھانہ سٹی کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ محلہ اسلام پور ہ میں کامیاب چھاپہ مارا ،جہاں سے 10جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جن میں ،محمد محبوب ولد محمد خان قوم کشمیری سکنہ گنڈکن ،عقیل پرویز ولد ملک پرویز اختر قوم ملک ،ملک طاہر اکرم ولد محمد اکرم قوم ملک سکنہ کالاگجراں،عابد حسین ولد محمد قاسم قوم آرائیں سکنہ نئی آبادی کریم پور،محمد جواد ولد محمد ذوالفقار قوم جٹ سکنہ نیو کشمیر کالونی ،محمد عرفان ولد منگاخان قوم کشمیری سکنہ نیا محلہ ،پرویز اخترولد عدالت خان قوم گجر سکنہ سلام پور،مرزا دلدار ولد مرزا عبدالستار قوم مرزا سکنہ محمدی چوک جہلم،محمد ریاض ولد محمد صابر قوم آرائیں سکنہ محمودہ آباد ،خالد محمود ولد محمد انور قوم اعوان سکنہ محمود آباد شامل ہیں۔،جن کے پاس سے موبائل،موٹرسائیکل کے علاوہ تقریبا پونے دو لاکھ روپے مالیتی نقدی برآمد کر لیے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا زاہد نے بتایا کہ باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ اسلام پورہ میں سرعام جوا ہو رہا ہے ،ا س پر میں نے اپنی نفری کے ہمراہ ریٹ کیا تو وہاں گراؤنڈ میں جواری دھرلے سے جوا کھیل رہے تھے جنہیں موقع پر گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ نمبر 258قمار بازی ایکٹ کے تحت تھانہ سٹی میں درج کر لیا گیا ،ملزمان کے قبضہ سے ایک ہزار والے 18نوٹ،پانچ والے پندرہ نوٹ،سو والے 26نوٹ،پچاس والے نو نوٹ،بیس والے پانچ نوٹ،دس والے چھ نوٹ،نقدی 28,710موبائل چھ عدد،دو عدد موٹرسائیکلیں ،کل مالیت ایک لاکھ 78ہزار 710 برآمد کر لیے گے،عوامی ،سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا زاہد نے اپنی تعینات کے دوران بے شمار منشیات فروشوں کو بھاری مقدار میں منشیات کے ساتھ گرفتار کیا اور اب جواریوں کے خلاف کامیاب کاروائی کر کے یہ ثابت کیا کہ وہ ایک ایماندار نڈر بے باک پولیس آفیسر ہیں اور ایسے افسر کی تعیناتی جہلم کیلئے باعث فخر ہے اس کے ساتھ ساتھ تھانہ سٹی کے محرر شکیل کی کاوشوں کو بھی سراہا کیونکہ بروقت اطلاع ملنے پر اپنے تھانے کو ایس ایچ او کو اطلاع دے کر اس کاروائی کو کامیاب بنایا۔