رحمت ویلیفئر فاونڈیشن جہلم نے 18ویں واٹرفلٹریشن پلانٹ روہتاس روڈ کا افتتاح کر دیا

جہلم(محمداشتیاق پال)رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم نے جہلم شہر اور گردونواح میں پینے کے صاف اور صحت مند پانی کی فراہمی کیلئے آج 18ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ روہتاس روڈ کا افتتاح کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں،رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم نے جس طرح تحصیل جہلم کے سکولوں میں پینے کے صاف پانی کیلئے بورنگ اور شہر بھر کے علاوہ گردونواح میں بھی واٹرفلٹریشن پلانٹ لگا کر جہاں عوام کو ان کی بنیادی ضرورت صاف پانی کے ساتھ ساتھ عوام کو بیماریوں سے بچانے میں بھی اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں ،روہتاس روڈ جہلم میں 18ویں واٹرفلٹریشن پلانٹ کے افتتاح نے ثابت کر دیا ہے کہ جب کوئی سماجی ادارہ خلوص نیت سے عوام کی بہتری کیلئے کوشاں ہوتو راستے کی تمام تکالیف اور مشکلات اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے دور کر کے عوام کیلئے ایک نعمت بنا دیتا ہے ،ان خیالات کااظہار چوہدری خادم حسین ایم این اے نے روہتاس روڈ کے واٹرفلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر اہل علاقہ سے کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ساتھ کام کر کے ازحد خوشی ہوتی ہے جو عوام کی صحت کیلئے واٹرفلٹریشن پلانٹ اور گردہ کے عارضہ میں مبتلا لوگوں کو ڈائیلاسسز کی سہولیات فراہم کررہی ہے اس کا اجر صرف اللہ تعالیٰ ہی دے سکتا ہے۔اس موقع پر چوہدری خادم حسین ایم این اے نے سماجی کارکن سہیل احمد(لاہور)،طارق مغل،چوہدری محمد صابر اور حاجی منظور احمد کے ہمراہ فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا ،تقریب میں چوہدری خادم حسین ایم این اے ،عمر بٹ،ڈاکٹر محمد خلیل چیف ایڈیٹر جذبہ،ظفر اقبال جرال کونسلر،سینئر صحافی محمد اشتیاق پال اور طارق مغل نے خطاب کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر چوہدری اعجاز احمد ایڈمنسٹریٹر ،عامر الیاس مہر سابق صدر جہلم چیمبر آف کامرس،چوہدری ضیا القمر گجر وائس چیئرمین یونین کونسل گھرمالہ،ڈاکٹر محمدفاضل،شاہد عزیز مجیدی،اویس خالد،چوہدری نوید (پیپسی والے)،آفتاب مغل،اکرم ضیاء،عرفان مغل،چوہدری خالد عرف کالا،مرزا عتیق،چوہدری محمد سرور،حاجی محمد شریف،حاجی عبدالرزاق،ظہیر الدین،صوفی شیرشاہ نقیبی،آصف بٹ،چوہدری عدنان خادم کے علاوہ کثیر تعداد نے اہل دیہہ نے شرکت کی ،آخر میں طارق مغل(چیئرمین) نے معززمہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا