لیڈی ڈاکٹر شہزانہ امتیاز پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن جہلم کی صدر منتخب

جہلم(عبدالغفوربٹ)سینئر ترین چیف کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز (گولڈ میڈلسٹ حکومت پنجاب)لیڈی ڈاکٹر شہزانہ امتیاز پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن جہلم کی صدر منتخب،عوامی سماجی حلقوں نے مبارکباد دی۔تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن ضلع جہلم کے الیکشن گزشتہ روز منعقد ہوئے جس میں سینئر ترین چیف کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز (گولڈ میڈلسٹ حکومت پنجاب)لیڈی ڈاکٹر شہزانہ امتیازکو صدر منتخب کیا گیا ،اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ پرائیویٹ ہسپتال بھی 24گھنٹے عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں ،میری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم اور سماجی اداروں کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر میں بھی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ہسپتال جس خوش اسلوبی سے سالہا سال سے عوام کی خدمت کررہے ہیں اور ان کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں انشاء اللہ عوام کو کم خرچ پر صحت جیسی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کثر اٹھا نہیں چھوڑیں گے۔اس موقع پر سیاسی،سماجی ،صحافتی اور عوامی حلقوں نے ان کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔