محکمہ فوڈ کی عدم دلچسپی شہر بھر کے ہوٹلوں پر من مانے ریٹس

کھیوڑہ(نمائندہ خصوصی ،راشدخان)محکمہ فوڈ کی عدم دلچسپی شہر بھر کے ہوٹلوں پر من مانے ریٹس پر ناقص کھانوں کی ترسیل جاری ،کھانوں کی تیاری میں ناقص مصالحہ جات ،غیر معیاری کوکنگ آئل،غیر تصدیق شدہ گوشت کا ااستعمال عرصہ دراز سے جاری ہے مقامی انتظامیہ کی خاص قسم کی خاموشی پر عوام سراپا احتجاج ۔ڈی سی او جہلم سے فوری کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہر میں قائم درجنوں چھوٹے بڑے ہوٹلز پر مضرصحت اور مہنگے کھانوں کی فروخت جاری ہے کھانوں کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء کے معیار کو پرکھنے کے لیے مقامی انتظامیہ کی جانب سے کوئی طریقہ کا ر واضع نہیں ہے کھیوڑہ ایک سیاحتی شہر ہے جہاں سالٹ مائن کو دیکھنے کے لیے روزآنہ کی بنیاد پر سینکڑوں سیاح آتے ہیں جو کھانے پینے کی اشیاء کے غیر معیاری ہونے کے ساتھ ساتھ من مانے ریٹ ادا کرنے پر مجبور ہوتے ہیں ۔ان ہوٹلز پر تیار کھانوں میں غیر تسلی بخش گوشت سمیت ناقص کوکنگ آئل،دو نمبر مصالحہ جات کا استعمال معمول بن گیا ہے جو متعدد اقسام کی بیماریوں کے پھیلنے کا سبب بن رہا ہے محکمہ فوڈ سمیت محکمہ صحت کے ذمہ داروں کی عدم دلچسپی کے باعث عوامی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے مقامی عوامی سماجی حلقوں نے ACپنڈدادنخان سمیت ضلعی انتظامیہ اے اپیل کی ہے کہ اس اہم مسئلے کی فوری حل کے لیے اقدامات کیے جائیں