پاک فوج کی افغانستان میں جماعت الاحرارکے ٹھکانوں پر بمباری کی خصوصی تصاویر

راولپنڈی: پاک فوج کی جانب سے افغان سرحدی حدود میں بمباری کے نتیجے میں کالعدم جماعت الاحرار اور اور تحریک طالبان پاکستان کے تباہ شدہ ٹھکانوں کی تصاویر منظرعام پر آگئیں۔
آن لائن نیوز کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دو روز کے دوران افغان سرزمین پر بیٹھے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں تباہ ہونے والے کیمپوں کی تصاویر منظرعام پر آگئیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کالعدم جماعت الاحرار اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی تربیت گاہیں اور ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔