سنجے دت بیوی بچوں کو اسکوٹر پر آگرہ دکھانے نکل پڑے

آگرہ: بالی ووڈ سپر اسٹار سنجے دت نے فلمی دنیا میں واپسی کے بعد مصروف ہو گئے۔
سنجے دت ان دنوں فلم ’’بھومی‘‘ کی عکس بندی کے لیے آگرہ میں مصروف ہیں لیکن ان کی اہلیہ مانیتا دت شوہر سے دوری براداشت نہ کر سکیں اور اپنے دونوں بچوں کے ساتھ آگرہ اپنے شوہر سے ملنے پہنچ گئیں۔
آگرہ پہنچنے کے بعد سنجے دت نے اپنی فیملی کے ہمراہ گھومنے کا فیصلہ کیا اور کسی لگژری گاڑی کے بجائے ایک اسکوٹر پر انھیں آگرہ کی سیر کرانے لے گئے۔ اس موقع پر ان کی بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کردی گئی ہے۔