مولاناسلطان احمدقادری کاآسان اردوتفسیری ترجمہ قرآن مجیدسلطان البیان کے نام سے شائع

پائی خیل (نامہ نگار)ضلع میانوالی کے لئے ایک اسلامی اعزازی،مولاناسلطان احمدقادری کاآسان اردوتفسیری ترجمہ قرآن مجیدسلطان البیان کے نام سے شائع ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق مولاناسلطان احمدقادری پائی خیل نے بیس سال پہلے اسوقت ضلع میانوالی کے لئے دائمی نقشہ اوقات نمازمرتب کیاتھاجب جدیدسہولتیں نہ تھیں۔علاوہ ازیں دودرجن سے زائدان کی اسلامی کتب شائع ہوچکی ہیں۔اب ان کاآسان اردوتفسیری ترجمہ قرآن مجیدسلطان البیان کے نام سے شائع ہوچکاہے۔جوکہ ضلع میانوالی کے لئے بہت بڑااسلامی اعزازہے ۔مولاناموصوف کی قرآن کریم کے ساتھ والہانہ عشق ومحبت کاثبوت ہے کہ نظرکی کمزوری ،دورِجدیدسہولتوں کے فقدان کے باوجود دس سال رات دن ایک کرکے مسلمانوں کی بھلائی کے لئے آسان عام فہم اردوتفسیری ترجمہ لکھا۔جس کوجناب پیرصاحب خوآجہ آبادشریف سیدتوقیرالحسنین شاہ ،ڈاکٹرعلم الدین شاہ الازہری،پیرخیرمحمدبھوروی آف بھورشریف مولانامحمدوقاص آف عیسیٰ خیل ودیگرضلع میانوالی کے اہل علم اورلاہورکے اہل علم نے بہت سہرایا۔علماء وعوامِ اہلسنت کی طرف سے مولاناسلطان احمدقادری کومبارکباددینے والوں کاتانتاباندھاہواہے۔