THQپنڈدادنخان کے ایم ایس شاہد بیگ کے تبادلے کے خلاف ایمر جنسی سمیت تمام شعبہ جات کی مکمل تالا بند

لٖلہ(نمائندہ جہلم جیو)THQپنڈدادنخان کے ایم ایس شاہد بیگ کے تبادلے کے خلاف ایمر جنسی سمیت تمام شعبہ جات کی مکمل تالا بند ہڑتال،ڈاکڑوں ،میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف کا تحصیل پریس کلب کے سامنے محمدیہ چوک میں علامتی دھرنا دیا ۔بعد ازیں ایم پی اے نذر گوندل کی رہائش گاہ پر ایم ایس کا تبادلہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا،ایم پی اے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرتے ہوئے دوبا رہ ہسپتال میں اپنے کاموں میں مشغول ہو گئے۔ہڑتال کے دوران دُور دراز سے آئے مریض عورتیں، بوڑھے ،بچوں سمیت تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔عوامی ،سماجی ،سیاسی اور تاجروں کی طرف سے بھی ایم ایس شاہد بیگ کی کارگردگی کی بنا پراعلیٰ حکام سے تبادلے کے آرڈر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔